عوامی فلاح کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔صدر مملکت

50

سماجی خدمات پر57کمپنیوں نے بین الاقوامی سی ایس آر ایوارڈز حاصل کرلیئے

سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکڑ عارف علوی، زبیدہ جلال،سردار مسعود خان کی شرکت

 اسلام ایک مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے، کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہارصدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ 11ویں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی سمٹ اورایوارڈز2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال و صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے

دوران57ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے گزشتہ سال 2019 کی خد مات پر کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کے 30 مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈحاصل کئے۔جن اداروں کو ایوارڈ دیئے گئے ان میں آرکروما پاکستان لمیٹڈ، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ، برجر پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ،بحریہ فانڈیشن، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ، برھان گیس کمپنی، کراؤن گروپ آف کمپنیز، چائنا تھری گورجیز ساوتھ ایشاء انویسمنٹ لمیٹڈ، ڈی پی ورلڈ، دیوان سمنٹ، ڈاکڑ عیسی لیب، ایکو بیگس، اینگرو فوڈز لمیٹڈ، اینگرو فانڈیشن، ای ایم سی ویسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی سمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ایف ایف سی انرجی، ہمدرد پاکستان، ہاشو گروپ، انڈس موٹر کمپنی، جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ،کولڈ کرافٹ ، کوہ نور میپل لیف گروپ، کوہاٹ سمنٹ لمیٹڈ، لکی ٹیکس پاکستان، لکی ٹیکسٹائل ملز، لبرٹی ملز، مدینہ گروپ آف انڈسٹریز، مدینہ فانڈیشن، مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ، مریم علی محمد ٹباع فانڈیشن، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، محمود ٹرسٹ، نیشنل بینک آف پاکستان، نیشنل سیکوریٹی پرنٹنگ پریس، این آئی سی وی ڈی، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان کیبلز لمیٹڈ، پٹیل ہسپتال، فلپس مورس پاکستان لمیٹڈ، پریمیئر کیبل پرائیویٹ لمیٹڈ، روٹس انڑنیشنل اسکولز، ر وٹس اسکو ل سسٹم، سکپا انکس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، صداقت لمیٹڈ ، تارا گروپ پاکستان، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ، تھر فانڈیشن، سیرل کمپنی لمیٹڈ اور یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کمپنی شامل ہیں۔۔اس موقع پر سماجی خدمات پرہمدرد پاکستان کے بانی شہید حکیم سعید کو بھی انکی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔

mm
قاضی جاوید سینئر کامرس رپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com