یتیم بچوں کے اعزاز میں گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی تقریب

35
گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید ہلال پبلک اسکول سسٹم کے آرفن بچوں کے اعزاز میں او ایس پی گالا سے خطاب کر رہے ہیں
گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید ہلال پبلک اسکول سسٹم کے آرفن بچوں کے اعزاز میں او ایس پی گالا سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے تحت ہلال پبلک اسکول کے آرفن بچوں کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا الٰہ دین پارک میں کیا گیا، اس پروگرام میں ہلال پبلک اسکول میں زیرتعلیم 700 سے زائد آرفن بچوں نے شرکت کی، او ایس پی گالا 2019ء میں بچوں نے جھولوں میں خصوصی دلچسپی لی اور تفریحی مقامات سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید نے آرفن بچوں کو باہمت بچے مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر اپنے معاشرے کا مفید اور مؤثر شہری بننا ہے اور اس ملک کو بہت آگے لے جانا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گرین کریسنٹ ٹرسٹ امسال اپناسلور جوبلی منارہی ہے، ادارے کے 25برس مکمل ہونے پر کراچی کے عمر گوٹھ میں پھوٹنے والا پودا اب الحمد للہ تناور درخت بن چکا ہے، آج گرین کریسنٹ ٹرسٹ کراچی کے مضافات اور سندھ بھر میں 160اسکولوں میں 32ہزار بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔ ہلال اسکولوں میں آرفن بچوں کیلیے آرفن سپورٹ پروگرام کے نام سے خصوصی شعبہ قائم ہے جو ان بچوں کی تعلیمی ودیگر معاملات کا نگہبان ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان بچوں کو ظہرانہ دیا گیا جبکہ اسکولوں میں آرفن سپورٹ پروگرام کے انچارجز کو خصوصی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔