امریکا کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں ریکارڈ سردی

35
امریکا: سخت سردی کے باعث دریائے شکاگو جم گیا اور مشی گن جھیل کے کنارے پر برف جمی ہوئی ہے
امریکا: سخت سردی کے باعث دریائے شکاگو جم گیا اور مشی گن جھیل کے کنارے پر برف جمی ہوئی ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی شمالی و شمال وسطی ریاستیں سردی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری گرنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سرد موسم کی لہر نے شمالی ڈکوٹا سمیت کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جنوب میں الاباما اور جارجیا تک برف باری کا امکان ہے۔ وسط مغربی علاقہ بھی سردی شدید متاثر ہوا، جہاں منیاپولس میں درجہ حرارت منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شکاگو میں درجہ حرارت منفی 18 اور ڈیٹرائٹ میں منفی 14 تک ریکارڈ کیا گیا۔