پاکستان میں پہلی بار ہندو خاتون سول جج کے عہدے پر فائز

27

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں پہلی بار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون سمن پون بوڈانی سول جج کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔ پہلی خاتون ہندو جج کا تعلق سندھ کی تحصیل شہداد کوٹ سے ہے اور وہ سول ججز کی میرٹ لسٹ میں 54 ویں نمبر پر آئی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آویزاں کی گئی فہرست کے مطابق سمن کماری نے رول نمبر 2299 کے تحت سول اینڈ جوڈیشیل مجسٹریٹ کا امتحان دیا جس میں وہ 54 ویں نمبر پر رہیں۔