نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ لاکھو روپے لیکر فرار

61

کراچی: ڈیفنس میں واقع پرائیوٹ بینک کےسیکیورٹی گارڈ نے ہی بینک کے لاکرز کی صفائی کردی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس بی کی مارکیٹ میں واقع پرائیوٹ  بینک میں صبح ساڑھے 7 بجے  سیکیورٹی گارڈ بینک کے  لاکرز سے 65 لاکھ روپے اور ڈالر لوٹ کر فرار ہوگیا۔

پولیس زرائع  کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی گارڈ نے 22 لاکرز میں سے 10 لاکرز سے رقم لوٹی جبکہ دیگر 12 لاکرز سے کیا لوٹا گیا اس کی تفتیش جاری ہے۔ گارڈ  نے کٹر اور گیس ویلڈنگ کی مدد  سےلوکرز کو کاٹا۔

پولیس کےمطابق ملزم کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہے اور وہ گزشتہ 6 ماہ سے بینک میں نائٹ شفٹ میں تعینات تھا۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ساؤتھ سے انکوئری رپورٹ طلب کرلی۔