سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے،فالودے والے سے بڑا مال نکل سکتا ہے،شیخ رشید 

39
لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران این آراو لینے کی کوشش کررہے۔سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے اورفالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے ۔نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں۔سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے۔ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے۔ شہباز شریف کا داماد چین میں کمپنیوں کا ممبر نکلا ہے‘ سلمان شہبازبھاگ گیا ہے ،کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اتر گیا ہے۔شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔ میرا لیول خواجہ سعد رفیق والا نہیں، میرا لیول پاناما والا تھا اوروہ بول رہا ہے۔4 انجنوں کی قیمت کتنی ہے اوراسے کتنے میں خریدا گیا اس حوالے سے دل چاہتا ہے کہ جنیوا کی عدالت میں کیس کروں۔وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کوگواہ بنا کرکہتا ہوں کہ شہبازشریف، نوازشریف سے بڑا چورہے، یہ لوگ اتنے کرپٹ ہیں کہ ان کی کرپشن کی بدبو پورے برصغیرمیں پھیل جائے گی، ملک میں کرپشن کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، نیب یہاں کیا کررہا ہے، نجی ہاسنگ سوسائٹیزمیں موجود ریلوے کراسنگزکی وجہ سے زمینوں کی قیمت بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ اوروزیراطلاعات کا کام دھرنوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے، ختم نبوت کا محافظ ہوں اوررہوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے، سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے، فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ریلوے کے تمام اسکول، اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرچکے ہیں، زندگی میں پہلی دفعہ احساس ہوا کہ پاکستان میں کتنی غربت اوربے روزگاری کا سمندرہے۔ انہوں نے کہا این ایل ون کے حوالے سے اگلے ہفتے چین سے مذاکرات کا دورشروع ہو گا، سندھ اوررحمان بابا ایکسپریس کو چلانے کی تاریخوں کا جلد اعلان کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.