ماڈل ٹاؤن کیس‘ شریف برادران کی طلبی  کے کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

37

لاہور(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادران کی طلبی پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔عدالت نے ماڈل ٹاؤن کیس میں نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو طلب کرنیکی درخواست مسترد کردی تھی جس پر درخواست گزار نے عدالت
عالیہ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا2 رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرے گا جس کے لیے درخواست گزار سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ