ماں اور بہن پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ ساتھیوں سمیت گرفتار 

44

کوئٹہ( نمائندہ جسارت )کوئٹہ میں ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان میں متاثرہ خاتون کی بیٹی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 2دیگر افراد مرد ہیں جن کو گرفتار لڑکی نے اپنی ماں اور بڑی بہن پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال کیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ارم، اعجاز اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران جو بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق گرفتار ہونے والی لڑکی ارم اعجاز نامی نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں۔ اس کے برعکس ارم کے رشتہ دار اس کی بڑی بہن کرن کی شادی اعجاز سے کرانا چاہتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے بڑی بہن کی شادی اعجاز سے رکوانے کے لیے ارم نے بہن پر تیزاب پھینکنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق اعجاز نے دوران تفتیش بتایا کہ ارم نے ان کو ایسا کرنے پر مجبور کیا کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس نے خود کشی کی دھمکی دی تھی۔ اعجاز نے مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے اپنے ایک دوست عبد اللہ عرف شارخ کو استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ تیزاب پھینکنے کے بعد نوشکی گیا تھا جہاں سے اس کو گرفتار کیا گیا۔ عبداللہ سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں اعجاز اور ارم کو گرفتار کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.