عام انتخابات کا جائزہ لینے کیلیے 13 ورکنگ گروپس کی تشکیل

45

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے25 جولائی کے عام انتخابات سے متعلق تمام امور کا جائزہ لینے کے لیے 13ورکنگ گروپس تشکیل دے دیے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام گروپس نئی حلقہ بندیوں، الیکڑول رول، سیاسی جماعتوں کی ان لسٹمنٹ، انتخابی فہرستوں، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ، تقرر اور انتخابی عملے کی تربیت سے متعلق اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں تمام ورکنگ گروپس 15 نومبر تک رپورٹس تیار کرکے مرکزی کمیٹی کو فراہم کریں گے۔ ورکنگ گروپس پولنگ اسٹیشنز کی تشکیل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ترسیل سمیت آر ٹی ایس کے استعمال پر بھی رپورٹ پیش کریں گے ۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ ای سی پی نے غیر ملکی مبصرین، مانیٹرنگ، اپیلٹ ٹربیونلز اور سیکورٹی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔ واضح
رہے کہ الیکشن کے روز آرٹی ایس ناکارہ ہو گیا تھا جس کے بعد پورا انتخابی عمل خطرے میں پڑ گیا تھا تاہم ورکنگ گروپس متنازع آرٹی ایس کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ انتخابات کے متخلف مراحل کا تنقیدی جائزہ لینے کے علاوہ ورکنگ گروپس نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اپنی سفارشات سمیت آئندہ انتخابی عمل میں بہتری کی تجاویز بھی پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر سینیٹر اعظم خان سواتی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ 28 جون کو سینیٹ میں اپوزیشن رہنما شیری رحمن نے یورپی یونین کے وفد سے کہا تھا کہ انتخابات کے دوران آئینی طور پر تفویض شدہ حق آزادیِ اظہار کے لیے حالات سازگار ہونے چاہییں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ