ملک بھر کے لاء افسران سے بجٹ  اخراجات کی تفصیلات طلب

23

لاہور (آن لائن) وفاقی وزارت قانون کے مالی معاملات کی بہتری کی طرف ایک قدم، ملک بھر کے لاء افسران سے بجٹ اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل موجودہ مالی سال کے بجٹ اخراجات کی تفصیل فراہم
کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام لاء افسران یکم دسمبر سے پہلے بجٹ تفصیلات پیش کریں مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ بجٹ اخراجات کی تفصیلات نہ فراہم کرنے پر ذمہ داری متعلقہ افسر پر ہوگی اٹارنی جنرل آفس ذرائع کے مطابق مختص شدہ بجٹ کی تفصیلات سے اخراجات میں توازن لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.