عراق میں پھنسے زائرین آج پاکستان پہنچیں گے 

32

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستانی سفارت خانے کی کوششیں رنگ لے آئیں اور عراقی دارالحکومت بغداد کے ائرپورٹ پر کئی روز سے محصور زائرین کو واپس وطن بھیج دیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں زائرین کو وطن آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ عراق میں پاکستانی سفارتخانہ تمام زائرین کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ، جس کی وجہ سے زائرین کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق زائرین غیر ملکی پرواز کے ذریعے اتوار کو کراچی پہنچیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ