پاکستان ہاکی ٹیم جلد دنیا ئے کھیل پر راج کرے گی، جاوید آفریدی

87

لاہور (جسارت نیوز)پاکستان کے قومی کھیل کو ترقی دلانے کے لیے ہائیر پاکستان میدان میں آگیا۔ ہائیر پاکستان 2020 تک پاکستان ہاکی ٹیم اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ٹائٹل اسپانسر بن گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران اور ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کے درمیان اہم ملاقات میں ٹائٹل اسپانسر شپ کا اہم معاملہ طے پایا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہائیر پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ قومی کھیل دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ماضی میں 4 مرتبہ ورلڈ کپ ، 3 مرتبہ چیمئینز ٹرافی اور3 مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم مستقبل میں ایک مرتبہ پھر عروج حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان2020 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹائٹل اسپانسر رہے گا اور دوران انٹرنیشل ایونٹس اور سیریز کے ساتھ ساتھ ہاکی کے ڈومیسٹک ایونٹس کے انعقاد کے لیے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھرپور ساتھ دے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئیر نے کہا کہ ہائیر پاکستان نے ایسے وقت میں پاکستان ہاکی کو سپورٹ کیا جس وقت اس کی اشد ضرورت تھی۔ ہائیر پاکستان کی اسپانسر شپ سے جہاں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لیول پر پاکستان ہاکی ٹیم اور فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد مدد حاصل ہوگی وہیں پاکستان کے نوجوان ہاکی پلئیرز کا اعتماد بھی مزید بلند ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.