کھیل انسان کو مثبت سر گرمی و توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہء، پروفیسر نیاز احمد اختر

49

لاہور(جسارت نیوز )ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان 42ویں انٹر یونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپئین شپ کاآغاز ہو گیا جس کی میزبانی پنجاب یونیورسٹی سرانجام دے رہی ہے۔ چیمپئین شپ میں پاکستان سے24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقادپنجاب اسٹیڈیم میں ہوا جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال ،وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظور، قائمقام ڈائریکٹر اسپورٹس پنجاب یونیورسٹی مسز طاہرہ سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اسپورٹس زبیربٹ ، آفیشلز، مینیجرز اورمردو خواتین کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ کھیلوں کے پہلے ہائی جمپ ،800 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، ہرڈل ریس (ویمن)، شاٹ پٹ اورہائی جمپ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک با دپیش کرتے ہوئے اتھلیٹس سے کہا کہ آ پ ہارے یا جیتیں لیکن آپ سب ہمارے لئے ونر ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسان کو مثبت سرگرمی و توانائی فراہم کرنا کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور ا سپورٹس مین سپرٹ کے جذبے کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.