بھارت: آگرہ، لکھنؤ، علی گڑھ اور احمد آبادکے نام بھی بدلنے کا مطالبہ 

34

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں الٰہ آ باد اور فیض آباد کا نام بدلنے کے بعد اب ریاست میں آگرہ، لکھنؤ اور علی گڑھ کے نام بھی بدل کر ہندو ناموں پر رکھنے کی مانگ شروع ہو گئی ہے۔ جب کہ گجرات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ احمدآباد کا نام بدل کر کرناوتی کرنے جا رہی ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے کہا ہے کہ ریاست کے لوگ ایک عرصے سے احمدآباد کا نام بدلنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نام بدلنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں آئی تو آیندہ انتخابات سے پہلے احمدآباد کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔
جوہری ہتھیاروں کے خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں نافذ رہیں گی‘ امریکا
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف اس وقت امریکی پابندیاں باقی رہیں گی، جب تک وہ خود کو جوہری طور پر غیرمسلح نہیں کر لیتا ۔ نکی ہیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ پیانگ یانگ نے ایک سال میں کوئی جوہری یا بیلسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا، تاہم یہ اس کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے لیے کافی نہیں۔
اردن میں سیلاب سے 11افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی
عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن کے کئی علاقوں میں شدید سیلاب سے 2بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے باعث اس قدرتی آفت سے درجنوں افرادزخمی بھی ہوئے اور سیکڑوں اپنے گھروں سے محفوظ مقام پرمنتقل ہوگئے۔ سیلاب کی وجہ سے سیاحتی مقامات بھی بند کردیے گئے۔ سیلاب سے کویت اورسعودی عرب میں بھی نقصان ہواہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ