ملکی ترقی، خوشحالی کے لیے علامہ اقبال کے پیغام کو اپنانا ہوگا، رانا سلیم

36

مورو (نمائندہ جسارت) راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن (آر این ایس )پاکستان کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم،وائس چیئرمین ڈاکٹر رانا ریاض الحسن،صوبائی صدر راؤ خاور علی،صوبائی جنرل سیکرٹری پیر سلیم الرحمن،ضلعی صدر راؤ واجد علی،ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ تیمور احمد،سرپرست اعلیٰ مورو حاجی رانا عمران ،صدر راجپوت نظریاتی سنگت مورو راؤ نظیر احمد راجپوت،جنرل سیکرٹری راؤ ریاض احمد نے کہا کہ ملکی ترقی، خوشحالی، بہتری کے لیے علامہ اقبال کے پیغام کو اپنانا ہوگا۔ راجپوت برادری کی ہر دلعزیز نوجوان شخصیت فخر راجپوت سرپرست اعلیٰ سندھ سپوت راجپوت، مرکزی چیئرمین راجپوت نظریاتی سنگت پاکستان رانا ندیم سلیم نے یوم اقبال کے پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کو خوشی اور برکت کا دن سمجھتے ہیں۔ رانا ندیم سلیم نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال اس ستارے کی مانند ہیں جس کی روشنی تیزتر ہو رہی ہے، ملکی ترقی، خوشحالی، بہتری کے لیے علامہ اقبال کے پیغام کو اپنانا ہوگا۔وائس چیئرمین ڈاکٹر رانا ریاض الحسن، صوبائی صدر راؤ خاور علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکرسے ہٹ کرملک چلانے کا ہرتجربہ ناکام ہوا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے صوبائی جنرل سیکرٹری پیر سلیم الرحمن،راؤ واجد علی نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پرملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تقاریری مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جس میں شاعرمشرق کے کلام اور ان کی شخصیت پرگفتگو کی جاتی ہے۔
نصیر کینال میں زیر تعمیر ندو موری کے قریب پاؤں پھسلنے سے 6 سالہ بچی ڈوب گئی
ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) نصیر کینال میں زیر تعمیر ندو موری کے قریب پاؤں پھسلنے سے 6 سالہ بچی ڈوب گئی۔ بچی مزدور سلیمان عرف بابو مگنھار کی بیٹی تھی، تاحال بچی کی لاش کی تلاش جاری تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.