دالبندین، چاغی کے قحط زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع 

39

دالبندین (آئی این پی) ضلعی انتظامیہ چاغی کی جانب سے قحط زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، مقامی حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مہراللہ بادینی ودیگر حکام نے یونین کونسل پٹ گونکوہ و گردونواح کے 44 قحط زدہ خاندانوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھجوائی گئی خوردنی اشیا تقسیم کیں جس میں چاول، دالیں، چھولے اور دیگر اشیا شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان بجھوانے کا سلسلہ جاری ہے، جن کو قحط زدہ علاقوں میں تقسیم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ