گھر پر قبضہ کر نے والے با اثر ملز ما ن کے خلاف متاثرہ شخص کا احتجاج

24

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)قاسم آباد کے گو ٹھ محمد درس کے رہا ئشی محمد سلیم عر ف محمد سومار گاہو نے گھر پر قبضہ کر نے والے با اثر ملز ما ن کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج جاری رکھا اور الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ میر ے گھر پر با اثر ملز ما ن پولیس کی مدد سے گذ شتہ پانچ سالو ں سے قابض ہیں جبکہ میں نے قبضہ ما فیا کے خلاف آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کو تحر یر ی درخو استیں بھی بھیجی ہیں لیکن اسکے با وجود ملز ما ن کے خلاف کو ئی کا رروائی نہیں ہو رہی ہے اور ملز ما ن اب بھی میر ے گھر پر قابض ہیں ،انہو ں نے چیف جسٹس آف ہا ئی کو رٹ اور ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ میر ے گھر پر قبضہ کا نوٹس لیکر قبضہ خا لی کر اکرانصاف فراہم کیا جا ئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.