حیدر آباد، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انسداد بغاوت اسکواڈ قائم

21

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اینٹی رائٹس (ہنگامی انسداد بغاوت) اسکواڈ قائم کردیا گیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے شہر میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں ایک ایمرجنسی اینٹی رائٹس اسکواڈ قائم کردیا یہ اسکواڈ شہر کے کسی بھی علاقے میں ہنگامی صورتحال میں چند منٹوں میں وہاں پہنچ کر کارروائی کرے گا جبکہ جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لیے شہر کو پانچ زون میں تقسیم کرکے اسپیشل کمانڈوز کے پانچ موبائلوں پر مشتمل اسکواڈ تعینات کردیے گئے ہیں، جو اناج منڈی مارکیٹ چوک، علی پیلس قاسم آباد، لطیف آباد نمبر 7,8 کے درمیان چوک پر آٹو بھان روڈ اور گل سینٹر کینٹ ایریا میں تعینات کیے گئے ہیں۔
موجودہ حکومت سے عوام کو جو توقعات وابستہ تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں، محمد رضوان الحق
سکھر (نمائندہ جسارت) ایوان صنعت و تجارت کے سابق نائب صدر و ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے عوام کو جو توقعات وابستہ تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں حکومت نے اپنے پہلے دو ماہ میں بجلی ، گیس سی این ، جی اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ضرورت اشیا کے استعمال کی چیزوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.