اشیا کی قیمتیں بڑھانے اور لوڈشیڈنگ سے صنعتوں کا متاثر ہونا افسوسناک ہے، فاروق شیخانی

24

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد فاروق شیخانی نے کہا کہ تمام کاروباری اور صنعت کار حضرات کو یکسو ہوکر اتحاد کے ساتھ چلنا ہوگا، تب ہی وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی تین ماہ کے لیے بندش، پانی کی کمی اور بجلی میں آئے دن قیمتیں بڑھانے اور لوڈشیڈنگ سے صنعتوں کا متاثر ہونا افسوسناک عمل ہے، جیم خانہ کلب میں حاجیانی اسپتال کی جانب سے چیمبر کے عہدیدان کے اعزاز میں دیے گئے، استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔
حیدر آباد، پاکستان ڈیمو کر ٹیک پا رٹی کے زیر اہتمام فکر اقبال کی تقریب
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان ڈیمو کر ٹیک پا رٹی کے زیر اہتمام یو م اقبا ل کے حو الے سے فکر اقبال کے عنو ان سے تقریب کا انعقاد ہو ا تقریب کی صدارت پی ڈی پی کے صدر ڈاکٹر سعید قریشی نے کی سعید قریشی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہم فکر اقبال کو اپنا کرہی پاکستان کو علا مہ اقبال کے خو ابو ں کی تعمیر اور قائد اعظم کے پاکستان کو ایک خو شحا ل ،تر قی یا فتہ اور روشن خیا ل پاکستان بنا سکتے ہیں آج بیر ونی قر ضو ں نے غربت بے روز گا ری نے اور بڑ ھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زند گی مشکل بنا دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.