اورنگی ٹاؤن سے سرغنہ بھتا خور گروپ کے 5 کارندے گرفتار

25

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ڈکیتیوں اور بھتا خوری میں ملوث بھتا خور گروپ کے 5 کارندے گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتا خور گروپ کے 5 کارندے گرفتار کرلیے۔ گرفتار ہونے والوں میں گروپ کا سرغنہ ریحان الدین، عابد، عامر، جبران ربانی اور سکندر شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے تاجر سے 5 لاکھ بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزمان نے تاجر کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، موبائلز اور سمز برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزمان نے دوران تحقیقات ڈکیتیوں، بھتا خوری اور دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گروپ کے سرغنہ ملزم ریحان نے 2013 ء میں آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع دفتر سے 22 کروڑ کی ڈکیتی کی۔علاوہ ازیں ملزم ریحان نے دوسرے رکن سکندر کے ساتھ مل کر 2008ء میں ٹاور میں واقع کمپنی سے 18 لاکھ کی ڈکیتی بھی کی تھی۔اکتوبر 2018 میں ملزمان نے صرافہ بازار صدر میں لاکھوں روپے کے زیورات کی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ اکتوبر 2018ء کی درمیانی شب کو ملزمان نے پاپوش نگر کے علاقے میں واقع حامد پکوان سینٹر کے مالک سے 50 ہزار روپے بھتا وصول کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.