لانڈھی اورنیپا میں ٹریفک حادثات ‘خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو فراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے معین آد نمبر 1اٹک پیٹرول پمپ کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار گاڑی نے معمر خاتون کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جس کی لاش کو ریسکیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی خاتون کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اسکی شناخت ہو سکے۔نیپا پل کے نیچے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو ریسیکو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 68سالہ علی حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں کورنگی میں دوا ساز کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 4ملازمین جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قائم دواساز کمپنی کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کمپنی کے 4 ملازمین جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو ایمبو لنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی شناخت 22سالہ ناصر ،25سالہ سبحان، 24 سالہ شہروزاور26سالہ مدثر کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.