نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریامیں پانی کی شدیدقلت سے تاجر پریشان

27

کراچی ( پ ر) نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریامیں پانی کی شدیدقلت کے سبب صنعتکارذہنی عذاب سے دوچارہیں،صنعتی ایریامیں پانی کا بحران شدیدسے شدیدترہوتاجارہاہے، جس سے پیداواری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے۔ صنعتی ترقی کوغیرمستحکم کرناطے کرلیاگیا‘ معاشی ترقی رک گئی توپورے ملک پراثر پڑے گا۔یہ بات نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) میں سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیزخان کے زیرقیادت اور صدر سیدطارق رشیدکے زیرصدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہی۔اراکین نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالاترہے کہ کراچی میں صنعتی ترقی کی کشتی کس ڈگر ہے،ابھی تک ہم گیس کی کمی کا رونا رو رہے تھے اب پانی کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ