انٹر پارلیمانی یونین نے گوادر کو  مستقبل کا معاشی حب قرار دیدیا

123

اسلام آباد (صباح نیوز) انٹر پارلیمانی یونین نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئیگوادر کو مستقبل کا معاشی حب قرار دیدیا ہے۔ باضابطہ طور پر سیکرٹری جنرل انٹر پارلیمانی یونین کا سینیٹ آف پاکستان کو اظہارتشکر کا خط
موصول ہوا ہے۔ یونین کے سیکرٹری جنرل مارٹن چنگ جونگ نے خصوصی پیغام میں بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی طرف سے گوادر کو مستقبل کا معاشی حب قرار دیدیا ہے۔ ایشین پارلیمنٹ کے قیام کی کوششوں میں سینیٹ آف پاکستان کے کردار کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔ مارٹن چنگ جونگ نے پاکستان میں رواداری کی تعریف اور اظہار تشکر کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ