آسیہ کی رہائی پر مظاہروں میں 26کروڑ کا نقصان ہوا،پنجاب حکومت کی رپورٹ

59

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعداحتجاجی مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کی رپورٹ پنجاب حکوت نے عدالت عظمیٰ کے انسانی حقوق سیل لاہور رجسٹری میں ہفتے کے روز جمع کرادی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران نجی و سرکاری املاک کو 26کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔چیف جسٹس نے امن و امان کے معاملے پرازخو نوٹس لیتے ہوئے دھرنوں کے دوران نقصانات اور متاثرہ افراد کے نقصان کے ازالے سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومتوں سے 3 دن میں رپورٹ طلب کی تھی۔عدالت عظمیٰ کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے بارے میں تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔ آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے گئے تھے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور معیشت کو بھی اربوں کا نقصان ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ