اتفاق رائے کا احترام اور عالمی مفاد  پر سمجھوتا کمزوری نہیں، پاکستان

79

نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چند ممالک کی جانب سے طاقت کے استعمال کی
دھمکی دینا عالمی اصولوں کے بر عکس ہے اقوام عالم کو مل کر اس سوچ سے لڑنا ہو گا اتفاق رائے کا احترام اور وسیع تر عالمی مفاد پر سمجھوتے کمزوری نہیں ہیں۔ ہفتے کو اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں اجتماعیت اور عالمی نقطہ نظر کو شدید خدشات ہیں پاکستان ہمیشہ اجتماعیت کو انفرادیت پر فوقیت دے گا ،فعال اور مضبوط اقوام متحدہ عالمی امن و استحکام کے لیے نا گزیر ہے اجتماعیت کو فروغ دے کر ہی دنیا کے مسائل کے حل ڈھونڈا جا سکتا ہے ،چند ممالک کی جانب سے طاقت کے استعمال کی دھمکی دینا عالمی اصولوں کے بر عکس ہے اقوام عالم کو مل کر اس سوچ سے لڑنا ہو گا ۔پاکستان برابری اور جمہوری اصولوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کاا حترام اور وسیع تر عالمی مفاد پر سمجھوتے کمزوری نہیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ