شہداء ماتھے کا جھومر ہیں، مقدس لہو کی لاج رکھیں گے‘ صلاح الدین 

57

مظفر آباد (صباح نیوز) حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، بہر صورت ان کے مقدس لہو کی لاج رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پلوامہ اور ترال میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے مجاہدین کو ایک خطاب کے دوران خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام وفا کے پیکر تھے جنہوں نے جانفشانی کے ساتھ کئی معرکوں میں حصہ لیکر دشمن پر کاری ضربیں لگائیں تھیں۔ صلاح الدین نے کہا کہ مجاہد لیاقت وانی کے والد محترم کرنل جمیل حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر تھے، جنہوں نے 1997ء میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک خونریز معرکے کے دوران جوانمردی سے لڑ کر شہادت کا رتبہ حاصل کیا‘ شہید لیاقت وانی نے اپنے والد کے نقشہ قدم پر چل کر اپنے والد سمیت تمام شہداء کے لہو کی لاج رکھتے ہوئے اپنا قیمتی لہو بھی تحریکِ آزادی پر نچھاور کیا۔ ڈپٹی چیف سیف اللہ خالد نے کہا کہ ان شہداء نے اپنا تازہ لہو پیش کرکے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ فیلڈ آپریشنل کمانڈر محمد بن قاسم نے کہا کہ عظیم اور لازوال قربانیوں کو بھلایا نہیں جائے گا‘ تاریخ ہمیشہ ان شہداء کو یاد رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ