علم کے بغیر دنیا کاکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،شاہینہ مہترزئی

47

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شاہینہ مہتر زئی نے کہاہے کہ علم کے بغیر دنیا کاکوئی خطہ ،ملک اور معاشرہ ترقی کی تیز رفتار منازل طے نہیں کرسکتا ضرورت اس امر کی ہے کہ معماران قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کچلاک کے کلی سملی میں اسکول کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھاکہ تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے اس کے بغیر دنیا کا کوئی قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہم سب کی ذمے داری ہے کہ آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلیے اپنی اپنی ذمے داری نبھائیں۔ انہوں نے طلبہ پرزور دیاکہ وہ حصول علم کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے پشتون قوم کودرپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلیے اپنا کرداراداکرے ۔ انہوں نے کہاکہ فخر افغان باچاخان سے ہمیں علم دوستی ورثے میں ملی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور ورکرز کی روز اول سے ہی کوشش رہی ہے کہ پشتون قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک نوجوان نسل تعلیم اور ہنر سے آراستہ نہیں ہوتی اس وقت تک وہ ملک ،صوبے اور علاقے کی ترقی میں کردار ادانہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نظام تعلیم میں بہتری لا کر معماران قوم کو معیاری تعلیم دلاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.