ملک کو حقیقی جمہوری فلاحی ریاست بنانا فکر اقبال ؒ سے و ابستگی کا تقاضا ہے

30

سبی(آئی این پی)سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان و ڈیم فنڈز مہم بلوچستان کے فوکل پرسن ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی جمہوری فلاحی ریاست بنانا ہی فکر اقبالؒ سے و ابستگی کا تقاضا ہے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی شاعری ہمیں اپنے وطن سے محبت کا سبق بھی دیتی ہیں پاکستان خوب صورت ملک ہے جو بڑی قربانیوں وجدوجہد سے حاصل ہوا اقبالؒ نے شاعری کے ذریعے قوم کو منزل کی راہ رکھائی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سبی میں یوم اقبالؒ ڈے کی مناسبت سے ہونے والی پروقار تقریب میں آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکر ٹری سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صوبائی رہنما طاہر عباس منتظر ، سینئر صحافی حاجی سعید الدین طارق ، سید رازق شاہ بخاری بھی موجود تھے سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان و ڈیم فنڈز مہم بلوچستان کے فوکل پرسن ملک خرم شہزاد نے کہا کہ اقبالؒ قوم کو کانقاہوں سے نکل کر میدان عمل میں اترنے پر ابھارتے ہیں وہ اسلامی دنیا میں روحانی جمہوریت کا نظام رائج کرنے کے داعی تھے علامہ قبال کی شاعری نے برصغر کے مسلمانوں کو غفلت سے بیدار کرکے نئی منزلوں کا پتہ دیا ان کی شاعری روایتی اندازو بیاں سے یکسر مختلف تھی کیونکہ ان کا مقصد بالکل جدا اور ریگانہ تھا انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغر کے مسلمانوں میں ایک نئی پھونک دی جو تحریک آزادی میں بے انتہا کار گرثابت ہوئی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملک میں آبی ذخائز کی کمی کی وجہ سے ہمیں کئی مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں زرعی پیداوار بھی متاثر ہورہی ہیں اسی کمی کو دور کرنے کیلیے ملک میں نئے ڈیمز کی اشد ضرورت ہے بلوچستان کے محب وطن شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے ضلع بھر کے اسکولوں سے 1لاکھ 20ہزار جبکہ ضلع لہڑی کے اسکولوں سے 20 ہزار ڈیم فنڈز کیلیے جمع کیے ا کے علاوہ بلوچستان کو سب سے پہلا ڈیم فنڈنگ کیمپ سرکٹ ہاؤس سبی میں لگایا گیا جس میں صوبائی وزیر و تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی نے 5لاکھ اور اس کے علاوہ پاک افواج ایف سی اور محب وطن شہریوں نے 12لاکھ سے زائد فنڈز جمع کیا ڈیرہ مراد جمالی میں اسی ماہ صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی کی جانب سے ڈیم فنڈنگ کیمپ لگانے کی تیاریاں عروج پر ہے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام خان بگٹی کے زیر تعاون ڈیرہ بگٹی سوئی میں بھی محب وطن بگٹی قبائل اسی ماہ میں فنڈز جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے کی تیاریوں میں سرگرم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.