حیدر آباد، کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے تصویری نمائش کا اہتمام

36

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر حیدر آباد سید اعجاز علی شاہ کی ہدایت پر کشمیریوں سے یکجہتی اور یوم سیاہ منانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد ڈاکٹر امبر میر کی جانب سے مہران آرٹس کونسل میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، تصویری نمائش کا مقصد عوام میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا ، نمائش میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے فن پاروں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، نمائش میں بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کیے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے کہا کہ نمائش کا مقصد بین الاقوامی سطح پر دنیا اور عوام کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا تھا، اسکولوں اور کالجوں کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، جہاں پر انہوں نے اپنے فن کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ