سمیع الحق نے اسلام کے دفاع اور ملک کے استحکام کا درس دیا

27

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے قائد اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت کے حوالے سے جے یو آئی کے زیر اہتمام مختلف مساجد ومدارس میں فاتحہ خوانی اور اجتماعات ،ہوئے جن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواحد سواتی، حافظ ارمان چوہان، قاری سعد اللہ خان، قاری محمد ابراہیم، مولانا اشر ف بنوری، مولانا محمد احمد مدنی، قاری عتیق الرحمن قریشی ودیگر نے کہاکہ مولانا سمیع الحق ایک سچے مسلمان اور پاکستانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اسلام کے دفاع اور ملک کی سالمیت و استحکام کا درس دیا مگر اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں نے مولانا کو راستے سے ہٹاکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، ہم ان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جب تک مولانا شہید کے چاہنے والے موجود ہیں دنیا کی کوئی طاقت وطن عزیز کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی جس کی مثال مولانا کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اور کسی بھی پاکستانی کی جان ومال کو نقصان نہیں پہنچانا ہے۔ انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ اصل قاتلوں کو فوری طور پر بے نقاب کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.