منافع خور باز آجائیں،کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین سی آر پی سی شکیل بیگ نے کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی سے ملاقات کی اورپرائز کنٹرول کے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر شکیل بیگ نے کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی کوصارفین کے مسائل سے آگاہ کیاکمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی نے چیئرمین سی آر پی سی شکیل بیگ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ایسے ناجائز منافع خوروں کے خلا ف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو صارفین کواشیاء خورو نوش سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں انہوں نے تمام ناجائز منافع خوروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام سے ناجائز منافع لینا بند کردیں ورنہ ایک ہفتے کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش فروخت نہیں کرتے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ