نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام انسانوں کیلیے رحمت ہے‘ گورنر سندھ

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی صدارت میں ربیع الاوّل میں امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سمیت تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مفتی منیب الرحمن، علامہ عباس کمیلی، الحاج حنیف طیب، شاہ عبدالحق، مولانا کوکب نورانی اکاڑوی، صدیق راٹھور، یوسف سلیم عطاری، پیر اظہر شاہ ہمدانی، مولانا اکبر درس، شاہ سراج الحق، عاطف بلو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ربیع الاوّل کو عقیدت و احترام سے منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لیے رحمت کا باعث ہے جبکہ آپؐ کے اخلاقِ کریمہ کے غیر مسلم بھی معترف ہیں۔ گورنر سندھ نے کہاکہ تمام مسلمانوں کو اپنے مسلکی اختلافات بھلا کر نبی مکرمؐ کی ولادت کے ماہ میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر جلوسوں اور محافل کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز محمد سعید نے علمائے کرام سے کہا کہ وہ اجازت کے بغیر نکلنے والے جلوسوں اور محافل کے بارے میں رینجرز ہیلپ لائن کو 1101 پر مطلع کریں تاکہ انہیں سیکورٹی فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں تمام علمائے کرام نے قانون نافذکرنے والے اداروں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.