پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل،فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 68 افراد کی رہائی روکنے کا حکم

60

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے 68 ملزمان کو رہا کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68 ملزمان کی سزا کالعدم قرار دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا‘ ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہٰذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔ اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے ملزمان کی رہائی روک دی ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ