منی لانڈرنگ،ارشد وہرہ بابر غوری اور خواجہ سہیل کے وانٹ

35

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جن میں سابق وفاقی وزرا بابر غوری، احمد علی، خواجہ سہیل منصور اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کو 12 نومبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.