قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ‘ جعلی اسنادپر 33 ملازمین فارغ 

37

اسلام آباد (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) نے ملازمین کو مستقل کرنے کے مرحلہ کے دوران اسناد کی ویری فکیشن کے دوران 33 ملازمین کو جعلی ڈگری رکھنے پر فارغ کر دیا۔ این سی ایچ ڈی کے صوبائی کوآرڈینیٹر حبیب اﷲ خان نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کے ملازمین اور دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کی جانے والی پٹیشن کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملازمین کی ملازمتوں کو مستقل کیا جا رہا ہے۔ویری فکیشن کے بعد 96 ایسے ملازمین پائے گئے جو ایک وقت میں 2 ملازمتیں کر رہے تھے، کو ایک باہمی معاہدہ کے بعد ملازمت سے فارغ کیا گیا، معاہدہ میں یہ طے تھا کہ وہ اس کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی تعلیمی اسناد بھی متعلقہ اتھارٹیز سے چیک کرائی جا رہی ہیں اور اب تک 33 ملازمین کو جعلی اسناد رکھنے پر ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2292 ملازمین کو اب تک مکمل طور پر کلیئر قرار دیا جا چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.