حمزہ شہباز کی نیب میں پیشی، ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ

42

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس میں نیب لاہور میں پیش ہو گئے۔ نیب کی 3 رکنی تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے تک آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کے حوالے سے سوالات پوچھے جبکہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے حمزہ شہباز کو ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تاکہ انہیں دوبارہ طلب کیا جا سکے جبکہ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے بھائی سلمان شہباز کو بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ حمزہ شہباز کی نیب آمد اور روانگی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی
تعداد نے حمزہ شہباز کے حق اور نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے 30 اکتوبر اور 2 نومبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے بعد جمعہ کے روز نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ