اقتدار میں رہنے والی سیکولر پارٹیاں قوم کی مجرم ہیں‘ راشد نسیم

82

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسانے والے وہی سیکولر اور لبرل حکمران ہیں جو بار بار پارٹیاں اور جھنڈے بدل کر اقتدار میں آتے رہے ۔ اقتدار میں رہنے والی سیکولر پارٹیاں ہی قوم کی مجرم ہیں جنہوں نے سوائے دکھوں اور پریشانیوں کے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا ۔ آج اگر غربت ، جہالت ، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور معیشت بیٹھ رہی ہے تو اس میں کسی دینی جماعت یا دیندار لوگوں کا ہاتھ نہیں ۔ اسلامی قیادت کو تو ایک دن کے لیے بھی اقتدار میں آنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ راشد نسیم نے کہاکہ سیکولر اور لبرل ازم کے دعوے دار بری طرح ناکامی سے دوچار ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا ظلم سے بھری ہوئی ہے بڑی بڑی یونیورسٹیوں کے باوجود انسان حیوان بن چکاہے اور درندگی پر اتر آیاہے ۔ خواتین می ٹو کی مہم چلارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ دین انسانیت کے لیے سراسر رحمت ہے اور اقامت دین کا حکم خود اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اب اگر کوئی اقامت دین اور اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کی مخالفت کرتاہے اور اسے ملا کا دین قرار دیتاہے تو وہ اپنی آخرت برباد کررہاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.