یوم اقبال پر تعطیل نہ کرنا قومی ہیرو سے بے وفائی ہے، تحریک لبیک

25

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تحریک لبیک پاکستان کراچی کے رہنماؤں نے یوم اقبال کے موقع پر تعطیل نہ کیے جانے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو قومی ہیروز سے بے وفائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کے ہیرو اور عالم اسلام کے ترجمان ہیں۔خودی، مذہب اور وطنیت پر اقبال کا پیغام عشق مصطفی ؐ کی لازوال تصویر ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کی اپیل پر جمعہ کوٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی،سندھ اسمبلی میں ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری،سرپرست اعلیٰ علامہ سید زمان جعفری القادری ودیگرنے یوم اقبال کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ علامہ رضی حسینی اور مفتی محمد قاسم فخری نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ جامعہ کراچی اور سندھ یونیورسٹی میں فوری طور پر علامہ اقبالؒ کی چیئر قائم کرنے کے علاوہ شاعر مشرق کے نام سے کسی شعبے کو منسوب کیا جائے۔ پاکستان کی سالمیت اور عوام کی خوشحالی کیلیے ہمیں علامہ اقبال ؒ کی فکروسوچ کے مطابق اپنا روڈ میپ بنانا ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.