اپنے وسائل سے ملیر کے عوام کوخوبصورت پارک کاتحفہ دیاہے‘بلدیہ عظمیٰ

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنے وسائل سے ملیر کے عوام کو ایک خوبصورت پارک کا تحفہ دیا ہے جو یہاں کے بچوں اور خواتین کے لیے تفریح کے بہترین مواقع میسر کرے گا، ملیر یوسی5- میں اس سے قبل اس نوعیت کا کوئی خوبصورت پارک نہیں تھا، بلدیہ عظمیٰ کراچی محدود وسائل کے باوجودشہر کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو پارکس اور دیگر سہولیات مہیا کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے لیاقت مارکیٹ ملیر یوسی5- میں نو تعمیر شدہ پارک کو ضلع کورنگی کے چیئرمین کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ہر ممکن خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، ملیرمیں بچوں اور خواتین کیلیے خوبصورت پارک کا تحفہ دے رہے ہیں، علاقے کے بزرگوں پر مشتمل کمیٹی اور بچے خود اس کی حفاظت کریں تاکہ یہ طویل عرصے تک قائم و دائم رہے، ماضی میں یہ پارک کچرے کا ڈھیر بنا ہوا تھا، آج اس کا موازنہ شہر کے پوش علاقوں میں واقع پارکس سے کیا جاسکتا ہے، سندھ حکومت سے درخواست کروں گا کہ ان علاقوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو پانی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی میسر آسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.