وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے

59

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران بھاٹی چوک میں تعمیر کیے جانے والے مسافر خانے کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات میں صوبے کے حوالے سے وزیراعظم کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے سو روزہ پروگرام کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کریں گے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ