بیرون ملک چھپائی گئی دولت اندازوں سے کہیں زاید‘ رپورٹ وزیراعظم کو پیش 

74

اسلام آباد (آن لائن) بیرون ملک چھپائی گئی دولت کی واپسی کے حوالے سے قائم کیے جانے والے یونٹ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی رپورٹ پیش کر دی۔ذرائع کے مطابق لوٹی گئی دولت جس کی بیرون ملک نشاندہی ہو گئی ہے وہ اندازوں سے کہیں زاید ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ایسیٹ ریکوری یونٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایسیٹ ریکوری یونٹ نے وزیرِ اعظم کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا اور اب تک معلوم ہونے والی بیرون ملک جائدادوں، اثاثہ جات کی تفصیلات اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر وزیرِاعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے یونٹ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ