ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے فارغ کردیا گیا

176

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سابق کنوینرڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ کردیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے اتفاق رائے سے انہیں پارٹی کی رکنیت سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔تمام کارکنان کو فاروق ستار سے کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے سے بھی روک دیا گیاہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے فیصلے پر ردعمل میں اسے بزدلانہ قرار دیا ہے۔انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پر بہادرآباد والوں نے قبضہ کررکھا ہے‘ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں احتساب کی بات کرنے پر مائنس کا عمل شروع کیاگیا۔ ادھر پارٹی کے اہم رہنما علی رضاعابدی نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار کے پارٹی سے اخراج پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ