راولپنڈی میں سی 130 طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

99

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں نور خان ائر بیس پر پاک فوج کا سی 130 طیارہ لینڈنگ کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جبکہ حادثے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ خوش قسمتی سے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بچانے میں کامیاب ہو گئے اور معمولی نوعیت کے زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ائر پورٹ سے ملحقہ نور خان ائر بیس پر ان دنوں ٹریننگ مشن جاری ہے تو اسی ضمن میں جمعہ کے روز پاک فوج کا سی 130 طیارہ بھی ٹریننگ مشن کی پرواز کے بعد جونہی لینڈنگ کے لیے زمین پر اترنے لگا تو طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ زمین کو چھوتے ہی زوردار دھماکے سے تباہ ہو گیا جبکہ طیارے میں سوار پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ خوش قسمتی سے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بچانے میں کامیاب ہو تے ہوئے معمولی نوعیت کے زخمی ہوئے۔ واقع کے بعد ریسکیو 1122 سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے اور طیارے کی آگ پر قابو پایا مگر بدقسمتی سے پاک فوج کا سی130 طیارہ جل کر مکمل خاکستر ہو گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ