چینی مارکیٹ تک رسائی امید افزا ہے، ایس ایم منیر

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، صدر دانش خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیرچھایا، سینئر نائب صدر فراز الرحمن اور نائب صدر ماہین سلمان نے چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے، حالیہ دورۂ چین کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ چین خوش آئند رہا۔ انہوں نے مشیر برائے صنعت تجارت عبدالرزاق داؤد کے اس بیان کو انتہائی امید افزا قرار دیا گیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ چین 2019 تک اپنی پاکستانی درآمدات کو 1.2ارب ڈالر سے بڑھا کر 3.2 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے آمادہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعت کار و تاجر برادری نے ہمیشہ ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی کو سراہا ہے، چین کی جانب سے ٹیرف لائنز میں سہولتیں فراہم کی گئیں تو پاکستانی برآمدات کو سہارا ملے گا۔ کاٹی کے صدر دانش خان کا کہنا تھا کہ چین سے ہمیں بنگلا دیش اور آسیان ممالک جیسی سہولیات اور رعایت ملنے کی صورت میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی عدم توازن کم ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا چین کو ٹیکسٹائل، چمڑے، زراعت اور دیگر شعبے میں برآمدات بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.