چینی ا سٹیل اور خام لوہے کے نرخوں میں کمی 

66

بیجنگ (اے پی پی) چینی خام لوہے کے نرخوں میں کمی کا عمل جاری ہے۔ڈیلین کموڈیٹی ایکسچنج میں جنوری کے لیے خام لوہے(آئرن اوور)کی سپلائی کے بیشتر سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 510 یوان(74 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔شنگھائی فیچر ایکسچینج میں تعمیرات میں استعمال ہونے والی سٹیل ریبار کے نرخ بھی 1.9 فیصد کمی کے ساتھ 3962 یوان فی ٹن اورا سٹیل کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا خام مواد ’’کوک‘‘کے نرخ 1.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 2408.50 یوان فی ٹن طے پائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ