ژوہائی ائرشومیں JF-17 طیاروں کے شاندار فضائی مظاہرے 

50

اسلام آباد (اے پی پی)پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے ژوہائی ائر شو کے تیسرے روز مختلف ممالک کی ائر فورسز اور فضائی صنعت کے وفود کی موجودگی میں شاندار مظاہرہ پیش کیا،فضائی مظاہرے کے ماہر ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے غیر معمولی کرتب دکھائے جن میں سلو سپیڈ پاس ،میوزیکل کلمب ،انورٹیڈ فلائٹ ،تھنڈر ٹرن شامل تھے ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ‘ فخر قوم’ جے ایف 17تھنڈر 15 منٹ تک دلکش کارکردگی دکھا کر سیکڑوں تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں اپنا مشہور زمانہ الوداعی مظاہرہ ورٹیکل رول کر تے ہوئے ژوہائی کی فضاؤں میں اوجھل ہو گیا۔ مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو متحیر شائقین نے تالیاں بجا کر شاندار پرفارمنس پر داد دی ۔ فضائی مظاہرے میں حصہ لینے والے طیارے کے علاوہ ایک جے ایس 17 طیارہ مختلف ممالک سے آئے خریداروں اور فضائی صنعت کے ماہرین کے لیے مرکز نگاہ بنا رہا۔ پاک فضائیہ کا دستہ 6سے 11نومبر 2018تک ژوہائی چائنہ میں منعقدہ12ویں چائنہ انٹر نیشنل ایویشن اینڈ ایروسپیش ایگزبیشن میں شریک ہے۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی مشترکہ کاوش سے تیار کردہ JF-17تھنڈرطیارہ اپنے ہم عصر جنگی جہازوں میں اپنی جدید ساخت اور ہمہ جہت خوبیوں کی وجہ سے ایک نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.