سندھ پولیس کے فنڈزمیں کروڑوں کی کرپشن،ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے21نومبرتمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان پر بنا ٹینڈر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے اور پولیس فیڈنگ فنڈ کی مد میں سرکاری خزانے کو 15کروڑ روپے سے زائدکا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔سابق اے آئی جی فدا حسین سمیت 9ملزمان کی عبوری ضمانت ہوچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ