کچھ عناصر عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں،اگلی حکومت پھر ہماری ہوگی،زرداری

68

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پھر ہماری ہے‘ کچھ عناصر عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان دوری پیدا کرنا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت قوم کی خدمت کرتی رہے گی۔ خیر پور میں جلسیسے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے‘ کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم عوام سے دور نہیں رہ سکتے‘ آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا‘ چاہتا ہوں کہ آپ سے محبت کا رشتہ قائم رہے‘ پیپلز پارٹی اور عوام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت تھا، میری زندگی کا مقصد بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانا ہے‘ ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ