بچوں کی حوالگی کے مقدمات کی سماعت شام کے وقت کی جائے، لاہور ہائیکورٹ

37

راولپنڈی( آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوار الحق نے بچوں کی حوالگی کے مقدمات شام کے اوقات میں سماعت کرنے کا حکم دیا ہے، ذرائع کے مطابق ابتدائی طور9نومبرکو لاہور میں1 فیملی کورٹ کا افتتاح کیا جائیگا عدالت کے افتتاح کے بعد چیف جسٹس انوارالحق خود مقدمات کی سماعت کریں گے اس دوران وہ والدین، بچوں اور وکلا سے بھی بات چیت کریں گے بچوں سے متعلق مقدمات کی شام کے اوقات میں سماعت کا مقصد ایک توا سکول جانے والے بچوں کی پڑھائی میں حرج نہ ہو اور انہیں سماعت کیلیے اسکول سے چھٹی نہ کرنا پڑے جبکہ عام عدالتی اوقات میں فوجداری اور دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں مجرموں کی موجودگی کے باعث بچوں کے معصوم ذہنوں کو برے اثرات سے بچایا جاسکے اس حوالے سے تجرباتی طور پر لاہور میں 1عدالت کا آغاز کیا گیا ہے جو دوپہر 2 بچے تاشام 7بجے تک صرف بچوں کی حوالگی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گی اور اگر یہ تجربہ کامیاب قرار دیا گیا تو صوبہ بھر میں خانگی عدالتیں شام کے اوقات میں مقدمات کی سماعت کریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ