بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا فائنل ہانگ کانگ نے جیت لیا

107

کوئٹہ (جسارت نیوز) بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہانگ کانگ نے ملیشیا کو 3-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیلیؤ آو اور ملائشیا کے نفیزوان عدنان کے درمیان سخت مقابلے میں دونوں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ اس موقع پر فاتح کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اسکواش کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں آکر کھیلیں اور نوجوانوں کو اس جانب راغب کریں۔ہمیں کھیل کے دوران بہت اچھا کھیل ملا اور شائقین نے ہماری بھرپور پزیرائی کی۔ رنر اپ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ طاقت کا کھیل ہے۔ آخر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ